18-Jun-2022 غیر عنوان -
بندہ نواز
❣️🌹❣️
•°•°•°•°•°•
اے ہمارے راہبر بندہ نواز!
ہو کرَم کی اِک نظر بندہ نواز
کَیا کروں اظہارِ حالِ دل حضور
آپ کو ہے سب خبر بندہ نواز
دِل میں ہے پیوست تیرِ دردِ رزق
ہو کَرَم اے چارہ گر بندہ نواز
مجھ کو دنیا سے کوئی مطلب نہیں
کافی ہے بس تیرا در بندہ نواز
آپ کی گستاخی میں اُٹھّے جو، ہم
کاٹ کر رکھ دیں وو سر بندہ نواز
جِس سے بَن جائیں مِرے دونوں جہاں
دیجیے ایسا ہنر بندہ نواز
کہتے ہیں بہتے ہوئے آنسو مِرے
سرد ہو سوزِ جگر بندہ نواز
ہر طرف سے چَلتے ہیں نفرت کے تِیر
آپ کے توصیفؔ پر بندہ نواز
•°•°•°•°•°•°•°•°•°•
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926